HomeTradeShowbizHotel & TourismSportsMagLocal GovtInterviews

Home

Articles

Bits & Bytes

Books & Authors

City News

Diplomatic Affairs

Education

Global Halal Expo

Health

Interviews

Marketing

Special Reports

 

Back to Articles

advertiseHere

 Bookmark and Share

 

 

 

Articles by Nadeem Haider Rizvi

 

 

ساڑھے اٹھارہویں ترمیم

قوم کو مبارک ہو کہ بالآخر اٹھارہویں ترمیم اسمبلی میں پیش ہو گئی اور کابینہ نے منظور ی دے دی ہے ممکن ہے کہ اس کی اشاعت تک یہ پاس بھی ہو چکی ہو۔ قوم کو مبارک بادتو دے دی ہے مگر کس بات کی ۔ اس ترمیم کے پاس ہونے سے عام عوام کو کیا فائدہ ہے۔ ہاں اگر فائدہ ہوگا تو سیاسی کارکنان کو ۔ سیاسی جغادریوں کو۔ اور سب سے بڑھ کر میاں نواز شریف صاحب کو ۔ ان پر سے تیسری بار وزیر اعظم بننے کی پابندی ختم ہو جائے گی اور پھر کھل کر سیاست کرنے کا مزہ آئے گا ۔ اب شروع ہوگی اصل دھینگا مشتی اور حکومت گرانے کے لیے کوششیں ۔ اگر کہیں اس ترمیم سے قبل ہی حکومت کو گرانے کے لیے میدان عمل میں نون والوں کو اترنا پڑتا تو اس کا فائدہ میاں صاحب کو تو نہ ہوتا ۔ اب یہ تو ہے کہ اگلے الیکشن میں میاں نواز شریف صاحب باآسانی وزیر اعظم کے امیدوار کے طور پر کھڑے ہوئے ہونگے ۔ اگر اس ترمیم کو بغور دیکھوں تو اس میں کہیں بھی عوام نظر نہیں آرہی ہے ۔ اگر صوبہ سرحد کا نام اب خیبر پختونخواہ رکھا گیا ہے تو اس کے پیچھے اگر پختون بھائیوں کی طویل جدوجہد ہے مگر حکومت کے لیے اس وقت سب سے اہم ہے اے این پی کی حمایت کو اپنے لیے بچا کر رکھنا اس لیے اے این پی کو بھی راضی رکھا گیا ہے دوسری جانب پی پی پی کسی صورت نواز گروپ سے ٹکرانے کے موڈ میں نہیں ہے اس لیے چاہتے نہ چاہتے ہوئے ان کے مطالبات کو تسلیم کر لیا گیا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ اب اختیارات وزیر اعظم کی جانب منتقل ہو رہے ہیں مگر نواز شریف صاحب کی نظر سے دیکھیں تو یہ اختیارات ان کو تیسری بار وزیر اعظم کی صورت میں منتقل ہو رہے ہیں اور وہ تاج پہنے سارے ملک پر حکمرانی کر رہے ہیں ۔ اور کیوں نہ ایسے خواب دیکھیں‘ مسلم لیگ نون کوئی متحدہ قومی موومنٹ‘ فنگشنل لیگ یا جماعت اسلامی تھوڑی ہے جس کے سربراہ خود وزیر اعظم بننے کے بجائے کارکنان کو موقع دیتے ہیں‘ ورنہ ہمارے ہاں تو سیاسی جماعتوں کے سربراہ کے لیے وزیر اعظم بننا لازم و ملزو م ہوتا ہے ۔
خیر جیسے بھی ہے اب یہ ترمیم تو پاس ہو ہی جائے گی مگر اس میں عوام کے لیے جو کچھ ہے وہ سب کو معلوم ہے اس لیے میں اپنے ممبران اسمبلی کے حضور دست بدستہ عرض کرنا چاہتا ہوں کہ اس ترمیم کے پاس ہونے کے بعد ایک آدھی ترمیم ہماری بھی پاس کروادیں ‘ شاید کہ یہ قوم آپ کی کرسی کی عمر طویل ہونے کی دعائیں دے دے۔ چونکہ یہ ترمیم ایک عام آدمی یا یہ کہ نصف العقل کالم نگار کی جانب سے آئی ہے اس لیے اس کو نصف جان کر ساڑھے اٹھارہویں ترمیم قرار دینے میں کوئی حر ج نہیں ہے ۔ اس مجوزہ ترمیم کے چند نکات پیش خدمت ہیں باقی جو عوام کی بہتری کے لیے’’ اگرعوام کی بہتری کا دل چاہے تو ‘’ شامل کیے جا سکتے ہیں ۔
نکتہ نمبر 1۔ ملک سے کرپشن کے مکمل خاتمے کے لیے کرپشن ثابت ہونے پر کم از کم سزا بیس سال قید با مشقت ہوگی۔
نکتہ نمبر2۔ تمام سرکاری افسران 800CCْ سے بڑی گاڑی استعمال نہیں کر سکیں گے ۔
نکتہ نمبر3۔ تمام وزراء 1200CC سے بڑی گاڑی استعمال نہیں کر سکیں گے ۔
نکتہ نمبر4۔ ملک سے سرمایہ منتقل کرنے پر آئندہ دس سال تک مکمل پابندی ہوگی ۔ صرف سرمایہ کاری اپنے ملک میں کی جائے گی ۔
نکتہ نمبر 5۔ جس طرح سے دوسرے ممالک سے مجرموں کے تبادلے کا معاہدہ ہے اسی طرح سے دوسرے ممالک سے لوٹی ہوئی رقوم کی واپسی کے آسان اور فوری نتائج کے حامل معاہد ے کیے جائیں گے ۔
نکتہ نمبر6۔ تمام ممبران اسمبلی کے اثاثہ جات کی الیکشن کے وقت جمع کروائی گئی تفصیلات اور ممبر بننے کے بعد کی تفصیلات میں مناسب حد سے زائد فرق پایا جائے تو ہمیشہ کے لیے نا اہل قرار دے دیا جائے ۔
نکتہ نمبر 7۔ تمام مل مالکان اپنی پیداوار کا دس فی صد سے زائد اپنے گودام میں نہیں رکھ سکیں گے اور ایسا ہوا تو فیکٹری کو سیل کر دیا جائے گا ۔
نکتہ نمبر8۔ غیر ملکی سرمایہ کاراپنے منافع کا پچاس فی صد پاکستان ہی میں لگانے کے پابند ہونگے صرف پچاس فی صد اپنے ملک منتقل کر سکیں گے ۔
نکتہ نمبر 9۔ تمام زمینداروں اور جاگیرداروں کے لیے زمین کی زیادہ سے زیادہ حد مقرر کی جائے گی ۔
نکتہ نمبر10 ۔ ملک بھر میں ہزار گز سے بڑے بنگلے بنانے اور بارہ سو سی سی سے بڑی گاڑی رکھنے پر پابندی ہوگی ۔


۔۔۔۔ وغیرہ وغیرہ ۔۔ مگر یہ دیوانے کا خواب ہے جو کبھی پورا نہیں ہوگا اور یہ ساڑھے اٹھارہویں ترمیم کسی کے مفاد ات پر مشتمل 19ویں ترمیم کے نیچے دب کر سسک سسک کر جان دے دے گی ۔

 
 


Back to top

 

Jeevey Pakistan is now offering you a great facility of putting your banner on jeeveypakistan.com Homepage. 

© Copyrights 2007-2009, JeeveyPakistan