Pakistan's first comprehensive & Bilingual Website

HomeTradeHotel & TourismSportsMagLocal GovtInterviews

Articles

Auto Industry of Pakistan

Bits & Bytes

Books & Authors

Career opportunity

Cement Sector of Pakistan

City News

Diplomatic Affairs

Education

Global Halal Expo

Health

Islamic Corner

KBCA

KESC Update

Kids Corner

Marketing

Pharma Industry

Security Agencies

SESSI

Special Reports

Buy and Sell Cars& Bikes

Buy and sell Property

Difa-e-Pakistan Daily

Horoscope & Palmistry

 


 


 

گزشتہ چند سالوں کے دوران کینسر کے مریضوں میں30فیصد اضافہ ہوگیا ہے جس پر قابو پانے ضرورت ہے، ڈاکٹر نورمحمد سومر
کر ا چی (نمائندہ خصوصی، زبیر میمن ) سول اسپتال میں اسسٹنٹ پروفیسراور کینسر وارڈ کے انچارج ڈاکٹر نورمحمد سومرونے کہا ہے ک،مرض پر اگر ابتدائی مراحل میں قابو نہ پایا گیا اس کی شرح میں کمی لانا مشکل ہوگا،80فیصد افراد سگریٹ پینے کے استعمال کے بعد پھپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہوکر ہلاک ہورہے ہیں ۔ کینسر کے بڑھنے کی سب سے بڑی وجہ پان ،گٹکہ،چھالیہ ،مین پوری ،سگریٹ نوشی اور دیگر مضر صحت اشیاء بھی شامل ہیں۔ان خیالات کااظہار انھوںے پیر کے روز صحافیوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال کے دوران سول اسپتال میں کینسر کے مریضوں کی تعداد میں تقریبا30فیصد اضافہ ہواہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال 758مریض جبکہ رواں سال کے دوران 540مریض جسم کے مختلف کینسر میں رپورٹ ہوچکے ہیں جس میں آنتوں ،منہ ،بریسٹ ،گردن ،جبڑے،جگر ،دماغ،رحم،غذائی نالی کا سرطان،پھپھڑے کا سرطان، سمیت دیگر کینسر بھی شامل ہیں ۔ڈاکٹر نورمحمد سومرونے کہا کہ سول اسپتال صوبے کا واحد بڑا اسپتال ہے جہاں پر پاکستان کینسر پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی اوراسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر سعید قریشی کی کاوشوں سے کینسر کے مریضوں کا علاج کیا جارہا ہے۔کینسر وارڈ 24بستروں پر مشتمل جہاں پرہر وقت مریض داخل رہتے ہیں۔نہوں نے کہا کہ کینسر کے مرض میں مبتلامریضوں کو دوائیاں مفت فراہم کی جاتی ہیں ۔ دماغی کینسر کے حوالے سے جناح اسپتال کے نیوروسرجری ڈیپارٹمنٹ کے انچار ج پروفیسر ستار ہاشم نے بتایا کہ ملک میں دماغی کینسر( برین ٹیومر) کے سالانہ 5000نئے مریض رپورٹ ہورہے ہیں جن میں بچوں کی شرح بڑوں سے زیادہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ صرف جناح اسپتال میں ماہانہ 100سے زائد مریض ا س مرض میں رپورٹ ہوتے ہیں۔پروفیسر ستار ہاشم نے کہا کہ برین ٹیومر کے علاج کے لئے پاکستان میں پہلی بار گاما نائف اسٹریو ٹیکٹک ریڈیو سرجری متعارف کرادی گئی ہے جو صرف این ایم آئی اسپتال میں نصب کردی گئی ہے جہاں پر برین ٹیومر کے مریضوں کا علاج شعاعوں کے ذریعے کیا جاتا ہے جوکہ ایک کامیاب علاج بھی ہے۔جناح اسپتال میں کینسر وارڈ کے انچارج ڈاکٹراحمد عثمان نے کہاکہ اسپتال میں رواں سال کے دوران اب تک 11سوسے زائد مریض رپورٹ ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہر سال کینسر کے مرض میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں3فیصد اضافہ ہورہا جس پر فوری قابو پانے کی ضرورت ہے۔

 

 

آنے والا دور ہربل مصنوعات کا ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ سینہ بہ سینہ محفوظ خزانوں کو لوگوں کی خدمت کیلئے  عا م کردیا جائے ، حکیم محمد راشد ہاشمی

 

It is now time to create awareness about herbal products,

says M. Rashid Hashmi   

Chief Executive HashimTajir Surma

 

Part B

 

Part C

 

Part D

Part F

محمد ہاشم تاجرسرمہ کے چیف ایگزیٹو حکیم محمد راشد ہاشمی سے ایک خصوصی ملاقات

انٹرویو: خاور مجید / عکاسی: شکیل انجم فاروقی

 

نباتاتی مصنوعات اور ادویہ بلاشبہ بڑی تیزی سے پوری دنیا میں توجہ کا مرکز بنتی جارہی ہیں ، پاکستان میں ہربل مصنوعات کو فروغ دینے اور ان مصنوعات کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کے حوالے سے جیوے پاکستان نے پاکستان میں موجود ہربل برانڈز  اور ان کی سرگرمیوں پر روشنی ڈالنے کیلئے اس رپورٹ پر کام کرنا شروع کیا ۔ مندرجہ بالا مقاضد کو سامنے رکھتے ہوئے اس بات کا بھی خیال رکھا گیا  کہ ہربل مصنوعات کی تیاری اور کوالٹی یا ان کے سايئڈ افیکٹس  کے حوالے سے جو خدشات سامنے لائے جاتے ہیں ان پر بھی بات ہو اور غلط فہمیوں کو  دور کیا جائے ، چناچہ گزشتہ نشست میں  ہم نے محمدہاشم تاجر سرمہ کے پراجیکٹ ڈائیریکٹر جناب ظہیر بابر ہاشمی صاحب سے بات چیت کی ،جنہوں نے ہاشمی سرمہ اور دیگر مصنوعات  پر کھل کر اظہار خیال کیا  اور سرمے کے حوالے سے مختلف خدشات کو بے بنیاد قرار دیا ۔

آج دنیا  بھر میں ہاشمی سرمہ اور پاکستان کا نام ایک ساتھ لیا جاتا ہے

پاکستان میں ہربل  مصنوعات کی تیاری کے لئے نئے سرے سے تحقیق اور ان مصنوعات کو دور حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرکے ان کے استعمال سے لوگوں کی زندگیوں میں صحت کو فروغ دینا یقینا محمد ہاشم تاجر سرمہ کا کارنامہ  ہے  اور یہی نہیں پوری دنیا میں اپنی مصنوعات کو متعارف کروا کرمحمد ہاشم تاجر سرمہ نے  پاکستان کو اس شعبہ میں نمایاں مقام دیا ہے چناچہ آج دنیا  بھر میں ہاشمی سرمہ اور پاکستان کا نام ایک ساتھ لیا جاتا ہے ۔ساری میں دنیا میں اپنی مصنوعات کو متعارف کروانے سے پہلے اسے جدید دور کی ضروریات اور معیار کے مطابق ڈھالنے کیلئے ہاشمی سرمہ  نے جس طرح بین الاقوامی معیار کی تحقیق کواپنایا   اس کا کریڈٹ حکیم محمد راشد ہاشمی کو جاتا ہے جوآنے والے دور کو ہربل مصنوعات کا دور کہتے ہیں اور اس وقت محمد ہاشم تاجر سرمہ کے چیف ایگزیکٹو ہیں ۔

پاکستان میں ہربل مصنوعات کے فروغ میں ہاشمی فیملی کے کردار  پرروشنی ڈالنے اور ہاشمی کی مصنوعات کے استعمال اور فوائد کو جاننے کیلئے حکیم محمد راشد ہاشمی سے ایک دلچسپ گفتگو ہوئی جس کا احوال پیش  خدمت ہے ۔
 

Part E

Part G

تمام مصنوعات پر تحقیق کی ، کبھی  معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا !

 

Surma itself is a Science,

says Zaheer Babar Hashmi,

Project Director HashimTajir Surma

 

 

Part B

 

Part C

Part D

Part E

محمد ہاشم تاجرسرمہ کے پراجیکٹ ڈائیریکٹر ظہیر بابر ہاشمی  کے ساتھ ایک خصوصی گفتگو

انٹرویو: خاور مجید / عکاسی: شکیل انجم فاروقی

 

عصر حاضر میں قسم قسم کے سرمے، کاجل اور ادویات کا استعمال عام ہے، کحل پس منظر میں صدیوں پرانی تاریخ رکھتا ہے یہاں تک کہ صرف ہمارے اپنے خطے اور تہذیب میں سینکڑوں سالوں سے آنکھوں کے حسن میں اضافہ کرنے اور انکی قدرتی حفاظت کا ضامن سمجھا جاتا ہے۔ اس جدید دور میں عام استعمال ہونے والے مختلف قسم کے سرمے اور کاجل پر نظر ڈالیں تو ہاشمی سرمہ ایک ایسا نام ہے جو پوری دنیا میں ممتاز حیثیت رکھتا ہے۔
ہاشمی سرمہ کی تاریخ دو صدیوں سے زیادہ عرصے پر مشتمل ہے، یہ کمپنی 1794 ء میں بریلی ، انڈیا میں حکیم محمد ہاشم نے قائم کی تھی، قیام پاکستان کے بعد ہاشمی فیملی کراچی آگئی اور یہاں اس ادارے کو نئے سرے سے مستحکم کیا گیا، نسل در نسل اس کاروبار سے وابستہ ہاشمی فیملی جدید دور کے تقاضوں کو سامنے رکھتے ہوئے ہاشمی سرمے اور کاجل کو پوری دنیا میں متعارف کروایا، اس وقت ہاشمی خاندان کی پانچویں جنریشن اس ادارے اور اس شعبے کی خدمت کررہی ہے۔ محمد راشد ہاشمی کے ساتھ ان کے دیگر بھائیوں نے بھی اس کاروبار میں حصہ لیا اور ہاشمی برانڈ کو مستحکم کرنے میں بھرپور ساتھ دیا۔
انسانی صحت  اور ہربل مصنوعات کے حوالے سے ہاشم تاجر سرمہ کے پراجیکٹ ڈائریکٹر جناب ظہیر بابر ہاشمی کے ساتھ ایک نشست رکھی گئی جس کے دوران ہونے والی گفتگو پیش نذر ہے۔
پاکستان میں ہربل انڈسٹری
پاکستان میں ہربل انڈسٹری کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بابر ہاشمی صاحب نے کہا کہ انہیں ہربل انڈسٹری کا مستقبل بہت روشن دکھائی دیتا ہے، خصوصًا اودیہ کے پس منظر میں دیکھیں تو ایلوپیتھی کی دنیا میں ہم امراض کے علاج کے سلسلے میں پہلی، دوسری سے ہوتے ہوئے تیسری جنریشن کی ادویات تک آگئے ہیں، اب واحد حل ہربل مصنوعات اور ادویہ ہیں جو قدرتی ہونے کی وجہ سے بے ضرر بلکہ سائیڈ افیکٹس سے بھی بالکل پاک ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج دنیا تسلیم کرچکی ہے کہ قدرتی، قدرتی اور بہتر ہے، ہماری صحت کے لئے موزوں ہے جس کی سب بڑی دلیل تو یہ یہی ہے کہ قدرت ہمارے لئے ہے۔ چناچہ ہمیں مل کر اس سسٹم کیلئے کام کرنا چاہئے۔
ہربل انڈسٹری میں انقلابی ترقی کے حوالے سے حکومتی کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے بابر ہاشمی نے کہا کہ حکومت کو اس جانب خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے کیونکہ اس کی بہت گنجائش موجود ہے، حکومتی سرپرستی سے یہ فیلڈ پھلے پھولے گی۔
بابر ہاشمی نے ہربل سسٹم کی افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ ٹائم ٹیسٹڈ (Time tested) ہے، ہربل سسٹم کے رائج طور طریقوں اور قوانین کو دوبارہ ٹیسٹ کرنے کی ضرورت نہیں، چناچہ صرف اس شعبے کی خدمت کرنے والے اداروں اور لوگوں کو حوصلہ فراہم کرنے اور پہچان دینے کی ضرورت ہے، یہ شعبہ ہماری میراث ہے۔ اس کو ترقی دیکر ہم پوری دنیا اپنے ملک کا نام روشن کرسکتے ہیں۔
دیگر صنعتوں سے موازنہ کرتے ہوئے ہاشمی نے کہا کہ ہربل مصنوعات کی ایکسپورٹس کو بڑھانے کیلئے ٹیکسٹائل کے شعبے کی طرح ہربل سیکٹر کو بھی ترجیحات دینی چاہئیں۔

 Fashion World  -- Celebrity Looks & Style

Where nature protects you ...!

Herbion was founded in the city of Karachi, Pakistan in 1983 by Mr. Akhlaque Ahmed, former Managing Director of Albert David. The Company started its operation through ethical promotion of its products through its medical representatives in all major towns of Pakistan. By 1987 it had six products in its portfolio. Herbion was acquired by the present management in 1995 and it become a part of Kehkashan Group of Companies, which was a multi profile group in business since 1967 in diverse fields like Leather, Textiles, Pharmaceuticals and general trading. Its major areas of operation were CIS (former Soviet Union) and one of group companies was entrusted with the establishment of first modern Pharma plant in Kyrgyzstan in 1997 on turnkey basis for the Government of Kyrgyzstan. Herbion started marketing and distribution of its products in CIS in the year 1996. Kyrgyzstan becomes the first CIS state where it started its operations, which gradually expended into Kazakhstan, Uzbekistan, Russia, Ukraine and Belorus. At present Herbion markets and distributes its products in CIS and plans to expend into the US and Sri Lankan markets in the year 2005 and European Union in the year 2006. The management team comprises of highly trained professionals working in a multicultural global environment, ably headed by Mr. Nadeem Khalid and Mr. Khurram Khalid as Directors of the various subsidiaries of Herbion Group. It is committed to become a global leader in herbal medicine.


 Fashion World  -- Celebrity Looks & Style
 

Hakeem Hafiz Abdul Majeed established Hamdard Dawakhana at Delhi, India in 1906.
The Dawakhana soon gained a high reputation throughout the city as the finest supplier of herbs and in 1920 acquired the status of one of the finest pharmacies.

The premature death of Hakeem Hafiz Abdul Majeed in 1922 was a big shock to the family because the two sons left by him were too young to handle the affairs of Hamdard. However, Mrs. Rabia, the widow of Late Abdul Majeed took command until Hakeem Abdul Hameed, the elder brother of Hakim Mohammed Said, assumed leadership.

In 1940, Hakim Mohammed Said, now of age, joined Hamdard and by 1947, Hamdard became a prominent manufacturer of herbal products and medicines in the subcontinent.

After the creation of Pakistan in 1947, Hakim Mohammed Said at the age of 29 migrated to Pakistan, and in the year of 1948 he established Hamdard Pakistan in Karachi on a modest scale.

Hakim Mohammed Said was a man of determination and rare qualities. By sheer dint of his labor, dynamism, and native genius he was able to make Hamdard the leading manufacturer of herbal medicines and products in Pakistan in just a span of six years.

In 1953, when Hamdard became a big pharmaceutical company, Hakim Mohammed Said declared it a "Waqf" (Trust). The "Waqf" has a religious basis and is irrevocable. A Waqf is considered to be under the ownership of God. It is an article of faith with Muslims that everything in this world belongs to God and man is only permitted a justifiable use of it.


فرزانہ دواخانہ

فرزانہ دواخانہ کے بانی حکیم نثار محمد خان کے فرزند ڈاکٹر حکیم محمد عمران خان سے ایک خصوصی انٹرویو

" صحت مند زندگی گزارنے اور فٹ رہنے کیلئے  کھانے اور سونے کے اوقات متعین کریں اور ورزش کو اپنی روز مرہ زندگی کا حصہ بنائیں "، حکیم محمد عمران خان

آج کل کی مصروفیات اور ناقص غذاؤں کی وجہ سے مختلف انواع کی بیماریاں عام ہوگئی ہیں مثلاً دل و دماغ کی بیماریاں بلڈ پریشر ، گیس معدہ اور آنتوں کی بیماریاں آنکھوں کے امراض ذیابیطس اور کینسر وغیرہ۔ ابتدائی مرحلے میں ہی ان بیماریوں پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ اسی وجہ سے فرزانہ دواخانہ و ہربل ریسرچ سینٹر کے بانی حکیم نثار محمد خان نے قدرتی جڑی بوٹیوں (نباتات) کی خانہ ساز طریقے پر 1946سے تحقیقات شروع کیں اور ذات باری تعالی کے حکم سے دن رات کی گوں ناگوں کوشش اور تحقیقات سے مختلف بیماریوں کے لئے نسخہ جات دریافت کرکے بنی نوع انسان خدمت کیلئے وقف کردئے ۔
سوال : سب سے پہلے ہمیں اس دواخانے کے قیام اور بانی دواخانہ حکیم نثار محمد خان کے متعلق بتائیے ؟
جواب : میرے والد حکیم محمد نثار خان نے 1946 میں دہلی سے دواخانے کا آغاز کیا ، آپ اس کو ہربل ریسرچ سینٹر کا نام بھی دے سکتے ہیں ۔ پاکستان بننے کے بعد ہم 1948 میں کراچی شفٹ ہوگےر اور یہاں سے فرزانہ دواخانہ کے نام سے یہ سلسلہ شروع کیا۔
سوال: آپ نے اس طریقہ علاج کو کیسے بہتر سمجھا اور کیونکر اپنایا ؟
جواب : سب سے بڑی وجہ گھریلو ماحول ، والد صاحب کی خدمات اور وہ علم جو ہمیں ورثہ میں ملا لیکن میں نے اور میرے بہن بھائیوں نے اس علم کو باقاعدہ پڑھا اور سمجھا ، تجربے کی روشنی میں اس کو قدرتی طریقہ علاج ہونے کے سبب سب سے موثر پایا ۔ میں خود ہمدرد کا طالب رہا اور حکیم سعید صاحب کے تجربات اور تحقیق سے فائدہ اٹھایا ، میں حکیم سعید صاحب کو اس شعبے میں اپنا روحانی باپ سمجھتا ہوں ۔
سوال : ہربل ادویات کی تیاری میں کونسی اشیا ء پر انحصار کیا جاتا ہے ؟
جواب : طب میں ادویات کی تیاری کیلئے قدرتی جڑی بوٹیاں ، دھاتیں ، نمکیات اور نباتات کا استعمال کیا جاتا ہے ، جس کی ان گنت اقسام ہیں ۔
موجودہ دور کے موذی مرض شوگر کے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ ایلوپیتھک طریقہ علاج میں شوگر کا کوئی علاج نہیں ، اس کی دوا سے آرام تو آتا ہے ، مرض ختم نہیں ہوتا ۔ جبکہ طب شوگر کو مختلف انداز سے دیکھتا ہے اور الحمداللہ فرزانہ سے شوگر کئی مریض مکمل شفایاب ہوئے ہیں ۔ ہر مریض پر شوگر کے مختلف اثرات ہوتے ہیں اور ہم اس کا مختلف طریقے سے علاج کرتے ہیں ۔ مثلاً عرق گلاب ، کریلا ، جامن اور مختلف جڑی بوٹیاں بھی ہیں لیکن ہماری ترجیح یہ ہوتی ہے کہ مریض بیماری کو اپنے ذہن پر طاری نہ کرے ، اسے واک کرنے کے ساتھ ساتھ ہلکی پھلکی ورزش کرنے کا کہا جاتا ہے ۔
سوال : ہندوستان میں یونانی طب یا طریقہ علاج اور اس کی ادویات کو سرکاری سرپرستی حاصل ہے ، ہمارے ہاں ایسا کیوں نہیں ؟ کیا اس سلسلے میں مختلف اداروں کی طرف کوئی کوشش نہیں کی گئی ؟
جواب : پاکستان میں سرکاری سطح پر طب کو کبھی بھی پذیرائی نہیں ملی ، جو کہ افسوسناک ہے ۔ اس ضمن میں پاکستان طب فارماسوٹیکل ایسوسی ایشن اور ہربل مصنوعات بنانے والے دیگر ادارے ایک عرصے سے یہ جنگ لڑ رہے ہیں کہ ہربل میڈیسن یا طریقہ علاج کو سرکاری سطح پر تسلیم کیا جائے اور مزید تحقیق اور تحقیق شدہ ادویات سرٹیفائی کیا جائے لیکن حکومت نے آج تک ہربل ڈرگ ایکٹ منظور نہیں کیا

سوال : آج کل کونسی بیماریاں عام ہیں ؟
جواب : ورزش کا رجحان کم ہونے ، فاسٹ فوڈ کی زیادتی ، مصنوعی کھاد اور مختلف زہریلی ادویات کے استعمال نے ہمارے معدے پر منفی اثرات ڈالے ہیں ، جس سے گیس ، ہائی بلڈ پریشر ، نزلہ اور خاص طور پر جوڑوں کا درد بہت عام ہے جس میں اب عمر کی بھی کوئی قید نہیں ۔نوجوان نسل نے اپنا لائف اسٹائل بدل دیا ہے اور کئی قسم کی بیماریوں کا شکار ہیں جن میں ایسی بھی ہیں جن کا ذکر کرتے ہوئے وہ شرم محسوس کرتے ہیں ۔

جب حکیم محمد عمران سے اس کا حل پوچھا گیا تو انہوں نے جیوے پاکستان کے پلیٹ کے ذریےم نوجوان نسل اور عام عوام کو یہ پیغام دیا کہ وہ اپنے معمولات زندگی میں مثبت تبدیلی لائیں ، کھانے اور سونے کے اوقات صحیح کریں اور ورزش کو اپنی روز مرہ زندگی کا حصہ بنائیں ۔

فرائی کی ہوئی اشیا ء اور فاسٹ فوڈ سے پرہیز کریں ، کوشش کریں کہ شوربے والا سالن استعمال کریں ، کولڈ ڈرنگ ، آئسکریم اور دیگر ٹھنڈی اشیاء سے پرہیز کریں ۔
غذا اور اس سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ کوشش کریں کے خالص گھی کا استعمال کریں ، کھانے میں ادرک کے استعمال کو بڑھائیں ، انڈہ کھاتے وقت کالی مرچ اور نمک کا استعمال ضرور کریں ۔ جبکہ سبزی کے شوقین افراد گوبھی ، بینگن ، آلو ، بھنڈی اور مٹر کی ہانڈی تیار کرتے ہوئے گرم مصالحے کا استعمال ضرور کریں ۔
بکرے کا گوشت تھوڑا ہی سہی مگر غذا کا حصہ ضرور بنائیں ، گوشت کا شوربہ بہترین سوپ ہوتا ہے جو غذائی ضروریات کو بھرپور طریقے سےپورا کرتا ہے
سوال : عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ آپ کی نئی تحقیق اور ادویات صرف آپ کے مطب تک ہی محدود رہتی ہیں ، اس کی کیا وجہ ہے ؟
جواب : جب تک سرکار ہمیں تحقیق اور اودیات کو مستند قرار دینے والا کوئی ادارہ قائم نہیں کرتی ، ایسا تو ہوگا ۔
سوال : ہم اگر اپنا اور یورپ کا موازنہ کریں تر وہ لوگ ہمیں زیادہ صحت مند نظر آتے ہیں ، ایسا کیوں ہے ؟ موسمی اثرات ہیں یا کچھ اور ؟
جواب : میں خود یورپ میں ایک طویل عرصہ گزار چکا ہوں اور جو فرق میں نے دیکھا ہے وہ کھانے اور نیند کے متعین اوقات ہیں جبکہ ورزش ان کی زندگی کے معمولات کا حصہ ہے ۔
سوال : آپ جیوے  پاکستان کے پلیٹ فارم سے نوجوانوں کو کیا پیغام دینا چاہتے ہیں ؟
جواب : میں نے کیا پیغام دینا ہے ، ہمارا مذہب نےزندگی گزارنے کا ایک آسان طریقہ بیان کیا ہے ۔ ہم اگر مذہب کو اپنی زندگی میں شامل رکھیں تو کوئی مسئلہ مسئلہ نہیں رہے گا ، دنیا کے سب مذاہب میں اسلام ہی ایک متوازن مذہب ہے جو زندگی گزارنے کے بہترین اصول مہیا کرتا ہے ، جس سے آپ کی زندگی بھی آسان ہوجائیگی اور آنے والی زندگی بھی بہتر ہوگی ۔انشاااللہ ۔پاکستان زندہ باد !
 

Herbion linkus

Herbal Cough Syrup

 

Linkus is an optimally balanced combination of carefully selected plants to exert potent anti tussive, expectorant and decongestant actions. Linkus by virtue of their well-balanced composition and synergistic action provides strong and prompt relief of all the major symptoms in cough, cold and flu.
Indication: Cough in cold and flu, Dry & irritant cough, Cough associated with acute and chronic respiratory conditions such as asthma, bronchitis, pneumonia, smoker cough, pharyngitis, trachietis, tracheobronchitis and sore throat
 

Latest Videos...

Chest Specialist Dr Nisrar Ahmed Rao

Dr Iqbal Pirzada

 


 Bookmark and Share


 

See more on JeeveyPakistan Health ...


Avoid Eating Chicken...

A lady recently had a growth in her womb and she underwent an operation to remove the cyst. The cyst removed was filled with a dark ...more

 

Health Tips

 

Scientists have found a new way to recycle water they have designed a plant filtration system that they claim would let one drink one’s shower water. click to read complete article

 

What is high blood pressure?
When the heart beats, blood is forced through the arteries and it "pushes out" against the walls of the arteries. This "pushing out" is known as blood pressure. Blood pressure is stated as two numbers: systolic and diastolic pressures. These two numbers are displayed one above the other like this: 120/78.The systolic pressure is measured when the heart beats (when it is pumping blood). This is when the blood pressure is highest. The blood pressure ...more


Special Reports

 

Pharmaceutical Industry in Pakistan

 

TB Day

 

Thalassemia

 


Thalassemia

Thalassemia is a genetic blood disorders that affects person's ability to produce hemoglobin. Without hemoglobin life is not possible as it is a carrier for oxygen and other nutrients.
 

There are two types of Thalassemia.
 

1) Thalassemia Minor
2) Thalassemia Major
 

Thalassemia Minor
A person who is a Thalassemia minor lives a normal life with no significant health problem except in few conditions like pregnancy, severe infection.
 

Thalassemia Major
Very difficult disease to treat, life long medical care, and survival is not possible without regular blood transfusion. Average life expectancy in Pakistan for Thalassemia major is 10yrs and most of them die at the age of 10 yrs. Majority of these Thalassemia children belongs to low socio-economic area, with no medical coverage so their life become more difficult. In Pakistan the only hope for these innocent children is their treatment by ... more
 

Back to top

Jeevey Pakistan is now offering you a great facility of putting your banner on jeeveypakistan.com Homepage. 

اپنے ٹیلنٹ کو اپنی تحریر کو متعارف کروائیے، ای میل کیجئیے اپنی تحریریں، کھانوں کی تراکیب، شاعری اور انتخاب۔ اپنے نام پتے اور تصویر کے ساتھ :

jeeveypakistanmag@yahoo.com

 

Let your talent recognized, send your write-ups, poetry, recipes etc along with your name, address & photograph at above mentioned e-mail address.