بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے
یوم پیدائش کے حوالے سے ’’ہم زندہ قوم ہیں، پائیندہ قوم
ہیں‘‘کے موضوع
پر منعقدہ ہمدرد نونہال اسمبلی کراچی کی تقریب
پاکستان وہ سیاسی و معاشی آزادی حاصل نہیں کر سکا جس کے لیے قائداعظم
نے یہ ملک بنایا تھا (لیاقت مرچنٹ)
طلبہ مضبوط کردار اور خود سے صحیح فیصلہ کرنے کی صلاحیت اپنے اندر پیدا
کریں (پروفیسر شریف المجاہد)
قائداعظم کی ہدایات پر عمل پیرا ہو کر قوم موجودہ کٹھن صورتحال سے نکل
سکتی ہے (سعدیہ راشد)
کراچی ( جیوے پاکستان ) دی جناح سوسائٹی کے صدر اور
قائداعظم کی بہن مریم بائی کے نواسے لیاقت ایچ مرچنٹ نے کہا ہے کہ
پاکستان وہ سیاسی آزادی اور نہ معاشی آزادی حاصل کر سکا ہے جس کے لیے
قائداعظم محمدعلی جناح نے پاکستان بنایا تھے اور یہ بڑی شرمناک بات ہے
کہ ہمارے حکمراں کشکول لے کر ہر غیرملکی قوم کے پاس جار ہے ہیں جبکہ
اقتصادی آزادی حاصل کر کے ہی ہم زندہ اور پائندہ قوم بن سکتے ہیں۔ وہ
جمعرات 17 ۔دسمبر2009 کی شام بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے
یوم پیدائش کے حوالے سے ’’ہم زندہ قوم ہیں، پائیندہ قوم ہیں‘‘کے موضوع
پر منعقدہ ہمدرد نونہال اسمبلی کراچی کی تقریب سے ایک مقامی ہوٹل میں
خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قائداعظم نے مسلمانوں کے لیے
ایک ایسے علیٰحدہ وطن کے حصول کی خاطر جدوجہد کی جہاں وہ اپنے عقیدے
اور مذہبی و معاشرتی روایات کے مطابق زندگی گزار سکیں نیز انہیں سیاسی
و معاشی آزادی حاصل ہو جو متحدہ ہندوستان میں انہیں ہندوؤں کی سیاسی
اور اقتصادی بالادستی میں حاصل نہیں ہو سکتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ قیام
پاکستان سے پہلے ہی 1945 میں قائداعظم نے اپنی تقریر میں واضح الفاظ
میں کہا تھا کہ قومیت کی ہر تعریف کے اعتبار سے برصغیر کے مسلمان ایک
قوم ہیں جن کا مذہب، تہذیب و تمدن، رسوم و روایات اور طرز زندگی ہندوؤں
سے بالکل مختلف ہے۔ انہوں نے نونہال مقررین اور بطور خاص نونہال اسمبلی
کی قائد حزب اختلاف کہکشاں انجم اور سندہ مدرستہ الاسلام جہاں قائد نے
بھی تعلیم حاصل کی تھی، کے نونہال مقرر عاقب حنیف کی تقاریر کی بہت
تعریف کی اور کہا کہ اس کا کریڈٹ ہمدرد نونہال اسمبلی کی صدر محترمہ
سعدیہ راشد کو جاتا ہے جو بچوں کا اتنا اچھا فورم چلا رہی ہیں۔ تقریب
کے مہمان خاص اور قائداعظم اکیڈمی کے سابق ڈائریکٹر پروفیسر شریف
المجاہد نے کہا کہ قائداعظم نے فرمایا تھا کہ طلبہ پہلے صرف اپنی تعلیم
پر توجہ دیں اور بھرپور علم حاصل کریں تاکہ وہ قوم کی تعمیر نو کا عظیم
کام بخوبی انجام دے سکیں۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی طلبہ کو قائد کے اس
قول پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ محمد علی جناح کو ان کے
والد نے بزنس منیجمنٹ کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے لندن بھیجا تھا مگر
انہوں نے وہاں قانون میں داخلہ لیا کیونکہ وہ خود اپنی ایک رائے رکھتے
تھے۔ اسی طرح جب فاطمہ جناح نے ڈینٹل سرجن بننے کا فیصلہ کیا تو
قائداعظم نے انہیں روکا نہیں بلکہ ان کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے کہا
کہ اسی لیے ہمارے بچوں اور طلبہ کو بھی خود صحیح فیصلہ کرنے کی صلاحیت
اپنے اندر پیدا کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم ذاتی کردار کی
مضبوطی پر بھی زور دیتے تھے کیونکہ مضبوط کردار کا کوئی متبادل نہیں ہے
اور کردار میں اخلاق، دیانت داری، وفاداری، فرض شناسی، مستقل مزاجی اور
ارادے کی پختگی سب کچھ آجاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہید حکیم محمد سعید
نے ایک بہت بڑی تعلیم گاہ اور شہر علم مدینتہ الحکمہ کے نام سے بنایا
ہے جہاں تعلیم و تربیت کے ساتھ کردار سازی پر بہت زور دیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا اعتبار اتنا ختم ہوگیا ہے کہ باہر کے لوگ اب نقد
پیسہ دینے پر ہمیں تیار نہیں ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ حکمراں اپنے ساتھ
عمرے پر دو سو لوگوں کو لے جاتے ہیں جبکہ عمرہ یا حج اس وقت تک قبول
نہیں ہوتا جب تک آپ اس میں مالی قربانی نہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ
قائداعظم سادگی اختیار کرنے پر زور دیتے تھے جبکہ آج کل وزیراعلیٰ کے
پاس بھی گاڑیوں کا پورا بیڑہ ہوتا ہے۔ یہ فضول خرچی ہی نہیں عیاشی ہے۔
انہوں نے نونہال مقررین کی اس بات سے اتفاق کیا کہ ملکی دولت لوٹنے
والوں کا کوئی ضمیر نہیں جبکہ ہمیں اپنے ضمیر کی آواز پر لبیک کہنا
چاہیے۔ ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کی صدر محترمہ سعدیہ راشد نے تقریب سے
خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے
پاکستان مخالف تمام قوتوں کا پامردی سے مقابلہ کرتے ہوئے آئینی و
جمہوری انداز میں جدوجہد کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں کو سب سے بڑا
مسلم ملک پاکستان دیا، جو 27 ۔ رمضان المبارک کو معرض وجود میں آیا۔
انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے 62 سال بعد بھی پاکستان جس مشکل دور سے گزر
رہا ہے ، اس نے ہمارے ملک کو شدید خطرات سے دوچار کر دیا ہے۔ موجودہ
پاکستان وہ ملک نہیں ہے جس کا خواب قائداعظم نے دیکھا تھا۔ ہمارا ملک
تعلیم، صحت، بجلی، پانی اور قومی یکجہتی کی کمی نیز اہل ، مخلص قیادت
کے فقدان، دہشت گردی اور عالمی تنہائی کے مسائل سے دوچار ہے۔ یہ مسائل
ہمارے ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مایوسی کفر ہے
اور انہیں یقین ہے کہ قائداعظم کے افکار و ہدایات پر عمل پیرا ہو کر
پاکستانی قوم اس کٹھن صورتحال سے نکلنے میں انشاء اللہ ضرور کامیاب ہو
جائے گی۔ اس قوم نے ہر بحران اور ہر مصیبت کا بے مثل یکجہتی اور پامردی
سے مقابلہ کیا ہے۔ کوئی وجہ نہیں کہ وہ درپیش مشکلات کا اسی جذبے اور
حوصلے سے سامنا کر کے ان پر قابو نہ پاسکے۔ انہوں نے کہا کہ نونہالوں
اور نوجوانوں نے تحریک پاکستان میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ آج بھی
انہیں چاہیے کہ وہ اٹھ کھڑے ہوں اور ثابت کریں کہ ’’ہم زندہ قوم ہیں،
ہم پائندہ قوم ہیں‘‘۔ انہوں نے دعائیہ الفاظ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ
تعالیٰ پاک سرزمین کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے۔ نونہال مقررین محمد خضر
خان، کہکشاں انجم، مہوش عمران، صائمہ بلوچ، مریم رؤف، عاقب حنیف، مہوش
خان اور رمشا صابر نے بھی خطاب کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنی
قوم کو انشاء اللہ ہمیشہ زندہ اور پائندہ رکھیں گے۔ نظامت کے فرائض
اسمبلی کی اسپیکر نونہال خوشبو نے بخوبی ادا کیے جبکہ محمد اسد مختار
نے تلاوت ، مبشرہ ولی اور مہرین ولی نے حمد اور دردہ مغل نے نعت پیش
کرنے کی سعادت حاصل کی۔ نغمہ قائد ماہ رخ ریاض نے ٹیبلو حبیب پبلک
اسکول نے اور دعائے سعید ہمدرد پبلک اسکول اور ہمدرد ولیج اسکول کے
طلبہ نے پیش کی۔ تقریب میں بیگم لیاقت مرچنٹ کے علاوہ اساتذہ، والدین
اور مختلف اسکولوں کے بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
Safeguard and Save the
Children complete construction in 50 schools within 50 days of the 100 Days –
100 Schools
campaign
Karachi:
Procter & Gamble’s
Safeguard brand and Save the Children are working together to build sanitation
facilities in 100 schools within 100 days across low-income areas of three of
Pakistan’s major cities, Karachi, Lahore and Quetta. So far, Safeguard and Save
the Children have built 50 handwashing, toilet and water supply facilities in
schools across the three cities: 14 in Quetta, 20
in Lahore and 16 in Karachi.
“We
are on-track to achieving our target of building washrooms
and hand washing facilities and providing water supply
wherever needed to 100 schools within 100 days": Mubashara
Khalid, Safeguard Brand Manager.
According to UNICEF Pakistan, “About 80% of all
major diseases such as diarrhea, cholera, typhoid,
hepatitis are due to unsafe drinking water,
inadequate sanitation and poor hygiene.” The incidence of
disease is greater in developing countries such as Pakistan, where a large
proportion of the population lives in conditions of extreme poverty, with an
improper sewage disposal
system and inadequate
sanitation facilities in public places including hospitals, health centers and
schools and unavailability of clean water. WHO states that the cheapest and most
effective measure against common illnesses is
the simple act of handwashing with soap. Safeguard therefore aims to reduce the
incidence of common illnesses by not only imparting health and hygiene education
on handwashing with soap to children, but also engaging in building handwashing
and toilet facilities in schools across Pakistan.
Safeguard is contributing a grant to Save the Children to provide health and
hygiene facilities to 40,000 children across the nation. Through this
partnership, Safeguard and Save the Children aim toaddress the incidence of common illnesses arising from poor sanitation
facilities in school children, and empower Pakistani children to adopt healthy
habits through health education and improved access to
handwashing, toilet and water supply facilities. The overall aim is to enable
children and their families to adopt better health and hygiene habits in the
long-term.
Safeguard Brand Manager, Mubashara Khalid, shared at a media trip to one of the
Karachi schools: “We are thrilled to announce that we are on-track to achieving
our target of building washrooms and hand washing facilities and providing water
supply wherever
needed to 100 schools within 100 days. Today marks the 50th day
in our campaign and we have already reached the halfway mark by completing
construction in 50 schools, spread across the rural areas of Karachi, Lahore and Quetta. We will be building these facilities this year, and are committed to
provide sustainable maintenance to these facilities for the years to come
The principal of one of the schools touched by the campaign, Allah Bux Himayati
School in Port Qasim, shared, “We hope that this initiative will raise the
standards of health and hygiene within our school, as
well as the rest of the schools reached through this campaign. Construction of
proper handwashing and sanitation facilities will enable children, especially
young girls, to not only adopt hygienic habits of washing their hands at
critical times throughout the day but will also prevent children from dropping
out of school. We hope to sustain the quality of the facilities built through
this initiative in the years to come.”
Save the Children is the leading independent organization that creates lasting
change for children in need in the United States and around the world. Save the
Children works to ensure the well-being and
protection of children in more than 120 countries.
METRO Cash & Carry Pakistan & P&G Join
Hands together on
Universal Children’s Day
Karachi: METRO Cash & Carry and P&G joined hands together to conduct a
hand washing activity on the Universal Children’s Day at Government Boys School Madhu Goth, Karachi.
The objective of the activity was to spread and reinforce health and hygiene
messages among children in a memorable and engaging manner. Safeguard’s team of
qualified doctors visited Government Boy’s Primary School Madhoo Goth where they
conduct hygiene tutorial sessions.
Children were taught about germs and how to wash their hands properly with soap,
through the unique animated character of Commander Safeguard. Each student was
then given take-home educational material so
that
they can continue to learn and monitor their hygiene habits with their families.
Children were also given goodie bags & giveaways arranged by METRO Cash & Carry
and P&G.
The children were very enthusiastic about the activity. At the end of the
activity Managing Director METRO Cash & Carry Pakistan, Giovanni Soranzo
addressed the students & stressed the importance of hygiene. On the occasion
were also present National Sales Manager P&G, Mian Raza Nasruddin & Execution
Operations Manager P&G, Adnan Kaisat along with Director Corporate & Public
Affairs METRO Cash & Carry Pakistan, Pervaiz Akhtar, Manager Public Relations
METRO Cash & Carry Pakistan, Quratulain Shahid, EDO Karachi Mr. Khuda Bukh
Baloch & other dignitaries from education sector.