![]() |
|
|||
|
|
Shoaib and Sania's first interview after the wedding
شعیب کو بہت سادہ اور پرکشش پایا ، ثانیہ بڑے باؤنسرز کھائے پر بچ گیا ، ان حالات سے بہت کچھ سیکھا، شعیب ملک
شادی کے بعد پہلہ انٹرویو شعیب ملک اور ثانیہ کی دلچسپ باتیں پاکستانی کرکٹ ہیرو شعیب ملک بالاخر تمام مشکلات کو پھلانگتے ہوئے بھارتی ٹینس اسٹار کو جیون ساتھی بنانے میں کامیاب ہوگئے ، محبت اور نفرت کی اس کہانی کی کشمکش سے ان دونوں کے ساتھ ساتھ ان کے پرستار بھی گزرے اور سب کو بے چینی سے انتظار تھا کے شادی بعد ان دونوں اسٹارز کے تاثرات جانیں خاص طور پر وہ باتیں جو شعیب ملک اور ثانیہ سب سے چھپانے میں کامیاب رہے ۔ شادی کے بعد پہلی مرتبہ دئیے گئے انٹرویو دونوں بہت خوش دکھائی دئے اور جس اعتماد کا مظاہرہ انھوں نے شادی سے کچھ دن پہلے کی کشمکش میں کیا اسی اعتماد کے ساتھ انہوں نے وہ تمام باتیں اپنے پرستاروں پر آشکار کیں جو جاننے کے لئے سب بے چین تھے ۔
ثانیہ نے بتایا کہ وہ دونوں سب سے پہلے ہوبارٹ میں ملے اور یہ ملاقات ایک ہوٹل میں ہوئی ، شعیب ملک انہیں بہت سادہ اور پرکشش لگے ، اگلے د شعیب ملک اور وقار یونس ان کا میچ دیکھنے بھی آئے ۔ البتہ ایسا نہیں کہ پہلی نظر میں ہی پیار ہوگیا تھا ، ہاں شاید تیسری نگاہ ضرور بھا گئی ۔ |
Exclusive Pictures of Wedding / Sangeet Ceremony
اب جانے دو یار ۔۔۔ شعیب اور ثانیہ جب کر چکے ہیں شادی اب گھومنے پھرنے کی انہیں دے دو آزادی تکنے دو اسے کیسا ہے لاہور ہمارا ہوٹل میں بیچاری کیوں مرزا ہے پھنسا دی جیو اے ثانیہ مرزا ۔۔۔
جیو اے ثانیہ مرزا، اسے اپنا بنایا ہے جسے اب ٹیم کے قابل بھی نہ سمجھا سلیکٹر نے
ادا کیا اس کی بھائی ہے، سمجھ ميں کچھ نہیں آتا سنا ہے دل چرایا ہے ملک کے "گڈ کریکٹر" نے
کہاں ہیں اب؟ کیا کرتے ہیں؟کب دونوں کہاں ہونگے؟ ان کی ہر خبر اب میڈیا پہ روز آئیگی
دونوں اسپورٹس لیجنڈ مل گئے تو دیکھنا یہ ہے ملک "چھکے" لگائے گا یا مرزا "چھکے چھڑائے" گی
|
شعیب ثانیہ خبر پر اہم شخصیات کے تاثرات
|
|
|
یہ سب 2004 میں ہوا ۔ اس لئے لوگوں کا یہ خیال کہ شادی کا فیصلہ ہم دونوں نے ایک دوسرے کو دیکھتے ہی کرلیا تھا صحیح نہیں ، ہم دونوں نے پہلے ایک دوسرے کو جانا اور پھر بات یہاں تک پہنچی ۔ شادی سے کچھ روز قبل پیدا ہونے والی صورتحال کے بارے میں بات کرتے ہوئے ثانیہ نے بتایا کہ ان کا رشتہ ایمانداری پر مبنی تھا ، اس پوری صورتحال میں کسی بھی موقع پر بے یقینی کی کیفیت پیدا نہیں ہوئی ۔ البتہ میڈیا میں جن باتوں کا تذکرہ زورو شور سے ہورہا تھا ان میں کچھ باتیں بہت پرسنل تھیں اور میری نظر میں یہ نہیں کی جانی چاہئیے تھیں۔ ثانیہ نے بتایا کہ شادی کے لئے دونوں ہی تیار ہوچکے تھے، شعیب نے پرپوز نہیں کیا۔ ثانیہ نے ازدواجی زندگی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تو شادی ہوئے کچھ ہی وقت ہوا ہے اس لئے کوئی خاص تبدیلی محسوس نہیں ہورہی۔ ثانیہ کا کہنا تھا کہ اختلاف رائے تو ہر دو لوگوں میں ہوتا ہے پر ہم زیادہ تر چیزوں کے بارے میں متفق ہوجاتے ہیں۔
|
||||