HomeTradeHotel & TourismSportsMagLocal GovtInterviews

CDGK     Shah Faisal Town      Gulshan e Iqbal Town     Liaquatabad Town     New Karachi Town     Jamshed Town     Lyari Town     Bin Qasim Town    

Korangi Town     Site Town      Orangi Town    Landhi Town    Taluka Municipal Administration Shahdad Kot 

Local Govts

Developments by Lala Fazalur Rehman Administrator of Karachi

 

Articles

Auto Industry of Pakistan

Bits & Bytes

Books & Authors

Career opportunity

Cement Sector of Pakistan

City News

Diplomatic Affairs

Education

Global Halal Expo

Health

Health & Herbal Medicine

Islamic Corner

KBCA

KESC Update

Kids Corner

Marketing

Pharma Industry

Security Agencies

SESSI

Special Reports

Buy and Sell Cars& Bikes

Buy and sell Property

Difa-e-Pakistan Daily

Horoscope & Palmistry

Looking For Job?

Submit your Resume Here!






 

 

City District Government Karachi

 

MNA Waseem Akhtar Appeals For Release Of Development Funds.
Karachi Nov 30: Member National Assembly Waseem Akhtar has appealed to the Chief Ministerof Sindh to release development funds for all districts of Sindh including Karachi without delay so that development projects could complete on time.
"I have initiated development works in my jurisdiction with the MNA funds of Rs120million while more development projects were about to start soon. Construction work of Mehmoodabad road was completing early to facilitate the "azadars" during Muharram-ul-Haram. We have also decided to close down the Chakragoth Hydrant," he said while talking to media representatives after inspecting the under construction Mehmoodabad road on Tuesday.
He was accompanied by Administrator Karachi Fazlur Rehman, MD.KWSB Sajjad Abbasi, EDO W&S Rasheed Mughal, Administrator Jamshed Town and other officers.
MNA Waseem Akhtar said that the construction of Mehmoodabad road was delayed since long and therefore it has been decided to solve this problem wihtout further delay.
He said that some pending works including repair of leakages in sewerage line and 42 water connections would have to be done first, as only after that the road carpeting will start.
Waseem Akhtar said that the KWSB has assured that all of that would be done as soon as possible, adding that the efforts were on to solve the problems of residents in Lines Area and PECHS.
He said that the development projects were suffering due to financial constraints. People from all over the country were settled in Karachi and that is why it is called Mini Pakistan,therefore development works in this city must carry on in any circumstances.
MNA Waseem Akhtar said that the decision of closure of Chakragoth hydrant had been taken on the demand of the people of Akhtar Colony and Kashmir Colony
 

Back to top

 

Town Administration Shah Faisal

شاہ فیصل ٹاؤن میں نماز عید الاضحی کے انتظامات ہنگامی بنیادوں پر جاری
عید گاہوں سمیت نما ز عید کے حوالے سے منعقدہ اجتماع گاہوں پر مٹی و ملبے کے ڈھیروں کو ہٹا کر سطح ہموار، صفائی وستھرائی ،صفوں کی لائننگ کے کاموں کی انجام دہی کو آج رات تک مکمل کرلیا جائے گا
 

کراچی (جیوے پاکستان)ایڈمنسٹریٹر شاہ فیصل ٹاؤن کمال مصطفی نے متعلقہ افسران کے ہمراہ شاہ فیصل ٹاؤن میں قائم عید گاہوں ،نماز عید کے اجتماع گاہوں اور مساجد و امام بارگاہوں کا دورہ کرکے ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے نماز عید کے سلسلے میں کئے جانے والے انتظامات کا معائنہ کیا اس موقع پر DTOسالڈ ویسٹ اسلم پرویز ،ATOنعیم صابری ،DTOبی اینڈ آر سعید احمد خان اور دیگر مووجود تھے ۔ایڈمنسٹریٹر شاہ فیصل ٹاؤن کمال مصطفی نے دورے کے موقع پر عید گاہوں اور عباد ت گاہوں کے منتظمین سے ملاقات کی اور ان سے نماز عید کے سلسلے میں ٹاؤن کی جان سے جاری انتظامات پر تبادلہ خیال کیا ۔ایڈمنسٹریٹر نے منتظمین سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے نماز عید کے سلسلے میں ہنگامی بنیادوں پر انتظامات جاری ہیں مساجد و امام بارگاہوں سمیت عید گاہوں کے اطراف صفائی و ستھرائی اور روشنی کے انتظامات آج مکمل کرلئے جائیں گے انہوں نے کہاکہ نمازیوں کو مسائل سے پاک ماحول کی فراہمی کے لئے آمد و رفت کے راستوں پر صفائی وستھرائی ،سڑکوں کے کناروں پر چونے کا چھڑکاؤ کے ساتھ جراثیم کش ادویات کا اسپرے بھی کیا جائے گا ۔اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر شاہ فیصل ٹاؤن کمال مصطفی نے شاہ فیصل ٹاؤن کے مختلف مساجد و امام بارگاہوں کے منتظمین کی جانب سے پیش کئے گئے مسائل جن میں خصوصاً آمد و رفت کے راستوں پر روشنی کے انتظامات کے حوالے سے متعلقہ محکموں کو فوری احکامات صادر کئے انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ منتظمین کی باہمی مشاورت کے ساتھ عبادت گاہوں کے اطراف صفائی وستھرائی اور روشنی کے انتظامات کی بہتری پر خصوصی توجہ دی جائے ۔

 

Back to top

 

Town Administration Gulshan e Iqbal

 

ایڈمنسٹریٹر گلشن اقبال ٹاؤ ن نے ایک ارب 12کروڑ20 لاکھ روپے کا سر پلس بجٹ 2010-2011 پیش کردیا۔ ترقیاتی مد میں67کروڑ82لاکھ روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے،4 لاکھ روپے کی بچت ہوگی۔
کراچی( جیوے پاکستان ) ایڈمنسٹریٹر گلشن اقبال ٹاؤن محمدشفیق الرحمن نے ٹاؤن لوکل گورنمنٹ گلشن اقبال کا2010-2011 کا ایک ارب12 کروڑ20 لاکھ روپے کا سرپلس بجٹ پیش کردیا۔ اس موقع پربجٹ اینڈ ڈیویلپمنٹ کمیٹی کے ممبران،ٹی او فنانس، ٹی او انفرااسٹرکچر اور تمام ڈی ٹی اوز موجود تھے۔ تفصیلات کے مطابق بجٹ اینڈ ڈیویلپمنٹ کمیٹی کے ممبران کی رائے و تجاویز کے بعدبجٹ پیش کردیا گیا۔ اس سال کے میزانیہ میں ضلع ٹیکس سندھ حکومت سے54کروڑ روپے کی آمدنی، جائداد ٹیکس شہری حکومت سے 40 کروڑ روپے اور ٹی ایم اے کے اپنے وسائل سے18 کروڑ 20 لاکھ روپے کی آمدنی ہوگی جبکہ اس سال ترقیاتی مصارف کے مد میں 67 کروڑ 82 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں،سڑکوں اورفٹ پاتھوں کی تعمیرو ترقی پر26 کروڑ85 لاکھ روپے،سالڈ ویسٹ کی مد میں8 کروڑ10 لاکھ روپے، پارکوں وپلے گراؤنڈ کی تعمیروترقی کے لئے 5 کروڑ26 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں ، مزید تفصیلات اس طرح ہیں اس سال بجٹ میں مرمت ودیکھ بھال کے مصارف میں 1 کروڑ روپے، شاہراہوں اور روشنی کی مد میں 5کروڑ70 لاکھ روپے، ۔ملازمین کی تنخواہوں میں 23کروڑ84 لاکھ روپے مختص کئے ہیں۔بجٹ اجلاس کے موقع پرایڈمنسٹریٹر گلشن اقبال ٹاؤن محمدشفیق الرحمن نے اپنی تقریر میں کہا کہ گلشن اقبال ٹاؤن میں بے مثال ترقیاتی کام ہوئے ہیں ہم نے ہر ممکن کوشش کی ہے کہ عوام کی بنیادی ضروریات پوری ہوں اور انہیں سہولیات فراہم کی جائیں گلشن اقبال ٹاؤن کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے متعدد اقدامات کئے گئے ہیں۔گلشن اقبال ٹاؤن میں بڑی اور قابل ذکر سڑکیں تعمیر کی گئیں ہیں ۔ ہم نے عوام کو42 سے زائدخوبصورت پارکس و پلے گراؤنڈتعمیرکرکے دے دئیے ہیں۔ اس کے علاوہ علاقوں میں پانی کی فراہمی، سیوریج کے نظام کی درستگی و لائنوں کی تبدیلی پر بھی خطیر رقم خرچ کی گئی ہے۔ٹاؤن میں 70 فیصد لائٹوں کو سوڈیم لائٹوں سے تبدیل کردیا گیا ہے جس سے ٹاؤن میں روشنی کے بہترین انتظامات ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ٹاؤن میں صفائی ستھرائی کے انتظامات میں بہتری آئی ہے صفائی ستھرائی کا نظام جدید مشینری کو بروئے کار لاتے ہوئے مزید بہتر کیا گیا ہے۔ہم آئندہ بھی شہر کی ترقی و عوام کو ریلیف دینے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے آخر میں منتخب نمائندوں، محکمہ بلدیات گورنمنٹ آف سندھ، سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے علاوہ تمام افسران اور ٹاؤن کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا جن کے تعاون اور ایک ٹیم ورک کے ساتھ ٹاؤن میں ترقیاتی و تعمیری کام انجام پائے گئے ہیں۔ انہوں نے الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا سے تعلق رکھنے والے صحافی حضرات کا بھی شکریہ ادا کیا۔ جنھوں نے بروقت ہمارے ترقیاتی کاموں کی آگاہی عوام تک یقینی بنائی۔

 

Back to top

 

 

Town Administration Jamshed Town

 

لائینز ایریا جمشید ٹاؤن میں حق پرست ممبر قومی اسمبلی وسیم اختر نے نو تعمیر شدہ چار سڑکوں کا افتتاح کردیا
لائینز ایریا یوسی 8 اور 9 میں مختلف سڑکوں کی تعمیر عمل میں لا کر مکینوں کو ریلیف فراہم کیا ہے: ممبر قومی اسمبلی وسیم اختر
کراچی( جیوے پاکستان )حق پرست ممبر قومی اسمبلی وسیم اختر نے ایڈمنسٹریٹر جمشید ٹاؤن سید عقیل تعظیم نقوی کے ہمراہ یو سی8 اور 9 میں ایک کروڑ80 لاکھ روپے کی لاگت سے نو تعمیر شدہ سڑکوں سبزی گلی، کمپریسر مارکیٹ،لیاقت روڈ، غوثیہ مسجدخدا داد کالونی، ٹیلیفون ایکسچینج روڈ کا افتتاح کر دیا ہے اس موقع پر حق پرست ممبر قومی اسمبلی وسیم اختر نے کہا کہ لائینز ایریا یوسی 8 اور 9 میں مختلف سڑکوں کی تعمیر عمل میں لا کر مکینوں کو ریلیف فراہم کیا ہے ایڈمنسٹریٹر جمشید ٹاؤن اپنی بھر پور کوشش میں مصروف عمل ہیں کہ جمشید ٹاؤن میں تعمیراتی عمل جاری رہے حالانکہ انہیں فنڈز کی کمی کا سامنا ہے انہوں نے کہا کہ گو کہ ممبران قومی وصوبائی اسمبلی عوام کے مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہیں مگر منتخب بلدیاتی قیادت ہی عوام کے مسائل بہتر طریقے سے حل کراسکتی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ جلد از جلد بلدیاتی الیکشن کرائے جائیں تاکہ عوام کے مسائل اور بہتر طریقے سے حل ہو سکیں اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر جمشید ٹاؤن سید عقیل تعظیم نقوی نے کہا کہ جن کاموں کا سنگ بنیاد رکھتے ہیں اسے وقت مقررہ پر مکمل کر کے اس کا افتتاح کیا جاتا ہے اس کی عملی مثال یوسی8 اور 9 کی سڑکیں ہیں جن کا افتتاح آج ہوا ہے، فنڈز کی انتہائی کمی کا سامنا ہے لیکن عوام کے مسائل حل کرنے میں کسی قسم کی کمی نہیں چھوڑی جا رہی ہے گزشتہ دنوں گورنر سندھ صاحب کی میٹنگ میں بھی فنڈز کی کمی کا مسئلہ اٹھایا تھا جس پر صوبائی وزیر بلدیاتی نے اس مسئلے کو حل کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے ، ایڈمنسٹریٹر نے کہا کہ عیدالضحیٰ کے سلسلے میں تمام انتظامات مکمل ہیں اور عید الضحیٰ کے موقع پر نمایاں خدمات سر انجام دی جائیں گی اس موقع پرٹاؤن آفیسر انفرا اسٹرکچر شاہد اشرف چوہدری، ڈی ٹی او بی اینڈ آر نجم الحسنین،ڈی ٹی او سالڈ ویسٹ امین الرحمن، لائینز ایریا سیکٹر کے ذمہ داران، کارکناں اور عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔


 

Back to top

 

 

Town Administration Korangi Town


برسات ایک ایسا عمل ہے جس کے اثرات سے محفوظ رہنا مشکل ہے تا ہم ضروری اقدامات کے ذریعے برسات سے پیدا ہونیوالی صورتحال سے جلد نمٹا جاسکتا ہے، حق پرست رکن صوبائی اسمبلی سند ھ محمد علیم الرحمن
ٹاؤن انتظامیہ محدود وسائل کے باوجود عوام کو ہر ممکنہ بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے شب روز مصروف عمل ہے ، ایڈمنسٹریٹر کورنگی ٹاؤن محمد سمیع خان
کراچی (جیوے پاکستان)حق پرست رکن صوبائی اسمبلی محمد علیم الرحمن نے ایڈمنسٹریٹر کونگی ٹاؤ ن محمد سمیع خان کے ہمراہ کورنگی کے نشیبی علاقوں میں صفائی ستھرائی سمیت دیگر سہولتوں کی فراہمی کے کاموں کا معائنہ کیا اور اندورنی گلیوں،نشیبی علاقوں اور برساتی نالوں سے نکاسی آب کے لئے کئے گئے کا م کا بھی جائزہ لیا جہاں کورنگی ٹاؤن کا سنیٹری اسٹاف اور میکنیکل اسٹاف ڈی واٹرنگ مشینوں ، برشنگ ، وائپراور دیگر دستیاب وسائل سے نکاسی آب کا کام انجام دے رہا تھااس موقع پر ان کے ہمراہ ٹاؤن آفیسر انفرا طارق مغل ،ڈپٹی ٹاؤن آفیسر سولڈ ویسٹ سید محمداحمدنقو ی ،اسسٹنٹ ٹاؤ ن آفیسر سولڈ ویسٹ محمد ےٰسین، پی آر او محمد عامر اور دیگر محکمہ جاتی افسران بھی موجود تھے انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ برسات کے پانی کی نکاسی کے کام میں مزید تیزی لاکر عوام کو ریلیف فراہم کریں اور بارش کے باعث روڈں میں پڑنے والے گڑھوں کو فوری طور پر ہموار کیا جائے تاکہ عوام الناس کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے انہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی سہولیات کی فراہمی میں کسی بھی قسم کی غفلت ، لاپرواہی ، سستی اور کاہلی کو برداشت نہیں کیا جائیگا اس موقع پر عوام الناس سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے موسم برسات سے قبل کئے گئے پیشگی اقدامات کے باعث حالیہ بارشوں کے موقع پر کسی قسم کی کوئی ہنگامی صورت حال پیش نہیں آئی برساتی نالوں کے بہاؤ میں کوئی رکاؤٹ نہیں ہے اور نہ ہی کہیں اوور فلو ہے۔

 

Back to top

 

Town Administration Liaquatabad



لیاقت آباد ٹاؤن میں محرم الحرام کی تیاریوں کے سلسلے میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس
قوم کو اتحاد کی جتنی ضرورت اس وقت ہے پہلے کبھی نہ تھی ،ہم قائدِ تحریک الطاف حسین کی ہدایت پر تمام مکاتبِ فکر کے علماء کویکجا کر کے محرم الحرام کے مہینے کو بہتر اور پرامن انداز سے گزارنے کی کوشش کر رہے ہیں: ممبر قومی اسمبلی سفیان یوسف
کراچی (جیوے پاکستان ):ممبر قومی اسمبلی سفیان یوسف نے کہا کہ ہر سال کی طرح ا مسال بھی مسائل حل کرنے کیلئے ہم آپ کے ساتھ موجود ہیں۔ رضویہ اور لیاقت آباد میں ٹریفک کے مسائل پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے لیاقت آباد ٹاؤن میں محرم الحرام کی تیاریوں کے سلسلے میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ممبران صوبائی اسمبلی ریحان ظفر اور انوار عالم نے کہاکہ امام بارگاہوں اور مساجدوں کے منتظمین کو مزید فعال کرنے کی ضرورت ہے ، تہوار کوئی بھی ہو مگر ہم سب فرقوں کو ملکر ہی کام کرنا ہے۔ ٹاؤن میں واقع امام بارگاہوں، مرکزی جلوس کی گزر گاہوں اور ان سے ملحقہ علاقوں میں صفائی ستھرائی، تجاوزات کا خاتمہ، سڑکوں کی استر کاری اور روشنی سمیت دیگراقدامات مکمل کیے جا رہے ہیں اور اس سلسلے میں ٹاؤن انتظامیہ کی مدد سے محرم الحرام کے دوران عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔ٹاؤن ایڈمنسٹریٹرخالد ریاض صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان میں امن و امان کی صورتحال کے باعث تمام مکاتبِ فکر کے علماء اکرام کے کاندھوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ عوام کو مذہبی رواداری ،بھائی چارگی اور اتحاد بین المسلمین کا درس دیں۔ایڈمنسٹریٹر نے علماء اکرام پر زور دیا کہ مخصوص حالات کے پیشِ نظر ہوشیار رہیں اور اپنی صفوں میں موجود شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں جبکہ عوام کو چاہیے کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے انتظامیہ سے مکمل تعاون کریں۔ اجلاس میں ٹی او ایم آر محمد اسلم خان ، سید اظہر حسین نقوی، مولانا ارشاد حسین، پروفیسر رئیس احمد ،رینجرز کے اعلیٰ حکام،ٹاؤن پولیس آفیسرخواجہ نوید تمام متعلقہ ڈی ایس پی، ایس ایچ اوز، KESC کے افسران سمیت دیگر بھی شریک تھے۔اس موقع پر ٹاؤن پولیس آفیسر نے اجلاس کے شرکاء کو محرم الحرام کے سلسلے میں ترتیب دےئے جانے والے سیکیورٹی پلان کے بارے میں آ گاہ کیا۔ مولانا ارشاد حسین اور سید اظہر حسین نقوی نے ٹاؤن انتظامیہ کو بھر پور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے ایڈمنسٹریٹرکو اتحاد بین المسلمین کے لئے کی جانے والی کوششوں پر خراجِ تحسین پیش کیا۔
ایڈمنسٹریٹر لیاقت آباد ٹاؤن خالد ریاض صدیقی کی ہدایت پر محکمہ سینی ٹیشن کی زیر نگرانی 01 اور02 دسمبر 2010 ؁ء بروزبدھ اورجمعرات کی درمیانی شب آوارہ کتوں کے خاتمے کے لئے تمام یوسیز میں خصوصی مہم چلائی جائے گی
کراچی (جیوے پاکستان): جس میںآوارہ کتوں کو زہر آلودہ کیپسول دے کر ہلاک کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اس مہم کے ذریعے قبرستانوں سے بھی خصوصی طور پر کتوں کا خاتمہ کیا جائے گا۔ لہٰذا عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے پالتو جانوروں کو باندھ کر رکھیں۔ یہ کتا مار مہم گزشتہ کئی ماہ سے باقاعدگی کے ساتھ چلائی جا رہی ہے۔ آوارہ کتوں کے خاتمے کے لئے ٹاؤن کے نمبر342 99260پرشکایات درج کرائیں۔

 

Back to top

 

Town Administration Lyari

Greatest Gathering of Lyari Students-1 Administrator Lyari's Address at Greatest Gathering of Lyari Students Greatest Gathering of Lyari Students Greatest Gathering of Lyari Students(Walk)

 

Back to top

 

Town Administration Malir

ترقیاتی کاموں کا تسلسل برقرار رکھا جائے گا:ڈاکٹر مختار علی پلیجو
آمدنی میں ا
ضافے کیلئے ٹھوس اقدامات کریں گے
کراچی(جیوے پاکستان )ایڈمنسٹریٹر ملیر ٹاؤن ڈاکٹر مختار علی پلیجو نے کہا ہے کہ ملیر ٹاؤن میں جاری ترقیاتی کاموں کا تسلسل برقرار رکھا جائے گا جبکہ شہریوں کو صحت مندانہ ماحول کی فراہمی کی غرض سے جو روایات ڈالی گئیں ہیں وہ عوام کے بہتر مفاد میں رواں رکھیں گے،ملیر ٹاؤن کے اپنے ذرائع آمدنی انتہائی قلیل ہیں اِن میں اضافے کیلئے ٹھوس اقدامات اُٹھائے جائیں گے جبکہ آئندہ بجٹ مکمل مشاورت کے بعد جامع منصوبہ بندی کے تحت تشکیل دیا جائے گا تاکہ بلدیاتی کامو ں کی ادائیگی احسن طریقے سے کی جاسکے اِن خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف محکمہ جات کے بجٹ ہیڈز میں سے اضافی فنڈز سے دستبرداری اور ضرورت کے تحت بجٹ ہیڈز میں منتقلی کے سلسلے میں محکمہ جاتی افسران سے میٹنگ کرتے ہوئے کیا

Back to top

 

Town Administration New Karachi Town

عیدالاضحی کے موقع پر عوام کو تمام تر بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی ٹاؤن انتظامیہ کی پہلی تر جیحات میں شامل ہے جس کیلئے اقدامات کا آغاز گزشتہ ہفتے کردیا گیا تھا جبکہ عید الاضحی کے حوالے سے آج تمام اقدامات کا جائزہ لے کر اقدامات کو حتمی شکل دے دی گئی، نیوکراچی ٹاؤن کے ایڈمنسٹریٹر سیدکمال احمد

تفصیلات کے مطابق ہے ایڈمنسٹریٹر نیو کراچی ٹاؤن نے عیدالاضحی کے اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے نیو کراچی ٹاؤن کی تمام (13) یونین کونسل کا دورہ کیا اور وہاں ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو عوامی شکایات کو فوری طور پر دور کرنے کی ہدایت کی سید کمال نے کہا کہ عوام کی سہولتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے نیو کراچی ٹاؤن کی تمام یونین کونسل کے دفاتر کو عیدالاضحی کے تین دن شکایتی مراکز میں تبدیل کردیا گیا ہے انھوں نے ٹاؤن میں قائم ڈمپنگ پوائنٹ کا بھی معائنہ کیا جبکہ عیدالاضحی پر آلائشیں اٹھانے والی گاڑیوں کے روٹ کا بھی معائنہ کیا اس موقع پر ٹاؤن آفیسر انفرا اسٹریکچر اقبال احمد خان،ڈپٹی ٹاؤن آفیسرباغات اکبر حسین ،دُپٹی ٹاؤن افیسر لینڈ عبدالمجید، دُپٹی ٹاؤن آفیسر سینی ٹیشن حسام جلالی انچارج موٹر وہیکل ندیم حیدر بھی انکے ہمراہ تھے اس موقع پر موٹر وہیکل انچار ج ندیم حیدر نے سیدکمال احمد کو بتایاکہ عیدقربان کے موقع پر آلائیشیں اٹھانے کے لئے تقریبا 120 سوزوکیوں ،دو( ۲)لوڈر،دس(۱۰)ڈمپر کو ہائر کر لیا گیا ہے جبکہ ٹاؤن کی تمام ہیوی وہیکل ، شاو ر مشینری کے علاوہ آلائشیں اٹھانے کے کام پر مامورگاڑیوں کی تیاری مکمل ہے اس موقع پر ٹاؤن ایڈمنسٹریٹر سیدکمال احمد نے کہا کہ عید قربان کے موقع پر سینی ٹیشن عملے کو ہائی الرٹ رکھا جائے اور گاڑیوں کو بھی اسٹینڈ بائی رکھاجائے تاکہ کسی بھی علاقے میں آلائیشوں کو ٹھکانے لگانے کے کام میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ پیدا نہ ہو انہوں نے کہا اس کے علاوہ نماز عید کے اجتماعات کی جگہوں اور عید گاہوں وامام بارگاہوں کے گردصفائی ستھرائی اور کچرا اٹھانے کے کام کا بھی معائنہ کیا انہوں نے کہا کہ عیدالاضحی سے ایک ہفتہ قبل علاقے میں خصوصی صفائی مہم کا آغاز کردیا گیا تھا جس کے نتیجے میں عید سے قبل ہی ٹاؤن کو صاف ستھراء کردیا گیا ہے اور جہاں جہاں بھی کچرا کونڈیا ہیں وہاں جراثیم کش اسپرے کرایاگیا ہے تاکہ عید قربان سے قبل ہی مچھر اور مکھیوں کی افزائش کو کسی حد تک روکا جاسکے انہوں نے کہا اس حوالے سے ٹی ایم اے کی جانب سے تما م دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے تاکہ عوام کو عیدالاضحی پر بہتر سے بہتر اور صحت مند ماحول فراہم کیاجاسکے انہوں نے کہا کہ عوام کو ان کی دہلیز پر تمام تر بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقداما ت اٹھائے جارہے ہیں اس حوالے سے علاقے کے عوام کا تعاون انتہائی ضروری ہے کیونکہ عوامی تعاون کے بغیر کوئی بھی منصوبہ کامیابی سے ہمکنار نہیں ہوسکتا لہذا عوام اس حوالے سے ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشن سے مکمل تعاون کریں اور اگر انہیں کسی بھی مسائل یا مشکلات درپیش ہوں تو وہ فوری طور پر ہم سے ان ٹیلی فون نمبرز 36950005 36950007 پر رابطہ کریں کیونکہ ہمارے دروازے ہروقت عوام کیلئے کھلے ہیں اورعوامی خدمت ہی ہمارا شعار ہے اور اس حوالے سے کسی بھی قسم کی کوئی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اس موقع پر انہوں موٹر وہیکل انچارج کو ہدایت کی کہ عیدالاضحی ے قبل آلائیشوں کو اٹھانے کے کام پر مامور کی جانے والی گاڑیوں کی مینٹنس کا کام مکمل کرلیا جائے تاکہ عید قربان کے موقع پرکسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے بعد ازان ایڈمنسٹریٹر سید کمال احمد نے افسران کے ہمراہ آلائشیں دفن کرنے کے لئے کھودے جانے والی جگہ کا بھی معائنہ کیا اور کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا
 

 

Back to top

 

Town Administration Bin Qasim Town

 پہلا عظیم الشان عرس مبارک با با جان مفتی عبدالسبحان قادری رحمۃ اللہ علیہ،
کراچی ( جیوے پاکستان )مفتی عبدالسبحان قادری کا پہلا عظیم الشان عرس مبارک مورخہ 13دسمبر بروز اتوار بمقام دارالعلوم سبحانیہ رحیمیہ یوسف عارفانی گوٹھ نیشنل ہائی وے بن قاسم ٹاؤن ضلع ملیر میں نہایت عقیدت و احترام سے منعقد ہورہا ہے ۔قرآن خوانی دوپہر ڈیڑھ بجے نعت و تقاریردوپہر 3بجے تا قبل از مغرب اور فاتحہ و لنگر بعد نماز مغرب منعقد ہوگی تقریب کے مہمان خصوصی صدر مرکزی جمعیت علماء پاکستان و ممبر قومی اسمبلی فضل کریم صدارت شاہ تراب الحق قادری اس پر وقار و روحانی محفل میں ملک کے ذی وقار مشائخ عظام و علمائے کرام صوبائی وزیر زکواۃ و عشر ساجد جوکھیو ، محمد اکرم سعیدی،طارق محبوب ،محمد حنیف طیب ،مولانا مظفر حسین شاہ ،اختر یوسف عارفانی ،مفتی محمد شریف سرکی ،شکیل قادری ،مفتی خالد کاغانی ،علامہ محمد شعیب قادری ،علامہ محب الرحمن قادری ،شرکت فرمائے گے ۔

Back to top

 

Town Administration Site Town

عید الاضحی کے موقع پر آلائشوں کو بروقت اٹھانے اور انہیں ٹھکانے لگانے کیلئے مربوط حکمت عملی تیار کرلی گئی ۔
عیدالاضحی کے تینوں دن افسران و ملازمین کی چھٹیاں منسوخ ایمرجنسی نافذ، ایڈمنسٹریٹر سائٹ ٹاؤن عمران اسلم

کراچی (جیوے پاکستان )عوام کو عید الاضحی کے موقع پر بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی و آلائشوں کو بروقت اٹھانے اور انہیں ٹھکانے لگانے کیلئے مربوط حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر سائٹ ٹاؤن عمران اسلم نے عیدالاضحی کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے بلائے گئے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سال گذشتہ کے اقدامات کو سامنے رکھتے ہوئے اس سال بھی عیدالاضحی کے موقع پر عوام کو مسائل سے پاک صحت مند ماحول کی فراہمی کے تمام تر انتظامات کیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ ٹاؤن میں عید کے تینوں دن تعطیلات منسوخ کرکے تمام افسران و ملازمین کو ڈیوٹیوں پر طلب کیا گیا ہے جبکہ عوام کو فوری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ٹاؤن کی تمام یونین کونسلوں میں مرکز شکایت قائم کیے گئے ہیں جو 24گھنٹے کھلے رہیں گے ۔ایڈمنسٹریٹر سائٹ ٹاؤن عمران اسلم نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عید کے تینوں دنوں میں صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ قربان گاہوں میں جمع ہونے والے خون پر چونے کے چھڑکاؤ کے ساتھ جراثیم کش ادویات کا اسپرے بھی یقینی بنایاجائے۔

 

Back to top

 

Town Administration Landhi  Town

ملیر ندی میں ممکنہ طغیانی کے پیش نظر تمام محکمے ہائی الرٹ کردئیے گئے ہیں:ایڈمنسٹر یٹر لانڈھی ٹاؤن نعمان ارشد
فائر بریگئیڈ بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے لائف بوٹ اور لائف گارڈز کاا نتظام کرکے رکھے

کراچی ( جیوے پاکستان )لانڈھی ٹاؤن میں متوقع تیزبارشوں/ ملیر ندی میں ممکنہ طغیانی کے پیش نظر تمام محکموں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے مون سون سیزن کی وجہ سے کاٹھور،تھانہ بولان خان اور سری کے علاقوں میں متوقع تیز بارشوں کی صورت میں ملیر ندی میں طغیانی کے خدشات ہیں جس کے باعث لانڈھی ٹاؤن میں ہائی الرٹ کردیا گیا۔ ملیر ندی کی بھر پور نگرانی کے احکامات جار ی کردئیے ہیں۔طغیانی کی صورت میں ندی کے اطراف کے لوگوں کو منتقل کرانے کے انتظامات کئے جائیں گے۔بوقت ضرورت مساجد سے اعلان کرانے کی تیاری بھی مکمل کرنے کی ہدایت دے دی گئی ۔ایڈمنسٹریٹر لانڈھی نعمان ارشدنے متوقع طغیانی کے پیش نظر ملیر ندی کا جائزہ لیا اور کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نبردآزما ہونے کے لئے حکمت عملی مرتب کرنے کے لئے لانڈھی ٹاؤن کے مرکزی دفتر میں خصوصی اجلاس منعقد کیا گیا ۔اجلاس میں ڈی ڈی او ریونیو شیر حسین شاہ، ٹی او انفرا پریم چند، ٹی او ایم آر عبدالرؤف جمالی، ٹاؤن کونسل آفیسر ارشاد احمد،ڈی ٹی او بی اینڈ آر طلعت محمود،ڈی ٹی او سالڈ ویسٹ نزہت علی ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈاور فائر بریگئیڈ کے افسران بھی موجود تھے۔ ایڈمنسٹریٹر لانڈھی نعمان ارشد نے گذشتہ رات ہونے والی تیز بارش کے بعد رات بھر لانڈھی ٹاؤن کے مختلف علاقوں کے دورے کرتے ہوئے ڈی واٹرنگ اور دیگر ریلیف کے کاموں کا بھی معائنہ کیا انہوں نے تمام یوسیز کے دفاتر بھی 24گھنٹے کھولنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جو افسران و ملازمین چھٹیوں پر ہیں ان کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئی اور ان کو بھی ڈیوٹیوں پر بلا لیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملیر ندی کے کناروں پر موجود جھاڑیوں کے خاتمے کے لئے بھی ضروری اقدامات کئے جائیں اس کے علاوہ فائر بریگئیڈ بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے لائف بوٹ اور لائف گارڈز کا انتظام کرکے رکھے۔عوام اپنی شکایات یاکسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فون نمبر35035729یا1339پر 24گھنٹے میں کسی بھی وقت رابطہ کرسکتے ہیں۔

 

Back to top

 

Town Administration Orangi Town

ٹاؤن میں صفائی کی صورت حال کو مزید بہتر بنانے کیلئے افسران و عملہ بھرپور توجہ صرف کریں ٹاؤن ایڈمنسٹریٹر اورنگی قمر شیخ کی افسران کو ہدایت
کراچی( جیوے پاکستان ) ایڈمنسٹریٹر نے محکمہ جاتی افسران کے ہمراہ ٹاؤن کی مختلف یونین کونسلوں میں جاری صفائی ستھرائی کے کاموں کا معائینہ کیا اس موقع پر افسران و عملہ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ٹاؤن میں صفائی ستھرائی کی مجموعی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے افسران و عملہ اپنی کارکرگی کو اور بہتر انداز میں پیش کریں کچرہ اٹھانے اور جراثیم کش ادویات کے باقائدہ استعمال کو یقینی بنائیں تمام یونین کونسلوں میں موجود مارکیٹوں ،بازاروں ہسپتالوں اسکولوں مساجد اور دیگر ایسے مقامات پر جو کچرہ کنڈیوں کے علاوہ کچرہ جمع ہونے کا باعث ہوں ان تمام مقامات اور کچرہ کنڈیوں کو صاف کرنے کیلئے بھر پور کاروائی کریں صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ تمام مارکیٹوں اور دیگر مقامات پر موجود تجاوزات کے خاتمہ کا بھی فوری انتظام کیا جائے انہوں نے موقع پر موجود عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹاؤن میں موجود تجاوزات کے خاتمہ کیلئے عملہ سے تعاون کریں اس موقع پر انکے ہمراہ ٹاؤن انتظامیہ کے جملہ افسران موجود تھے ۔

Back to top

 

Taluka Municipal Administration Shahdadkot

تعلقہ میونسپل ایڈمنسٹریشن کی حدود میں جاری صفائی ستھرائی کی مہم اس انداز سے چلائی جائے کہ اس سے شہر میں صفائی نظر آئے اور ستھرائی کی وجہ سے شہر ماڈل لگے: ایڈمنسٹریٹر تعلقہ میونسپل ایڈمنسٹریشن شہدادکوٹ عبد العزیز مگسی
شہداد کوٹ(جیوے پاکستان ) ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف یونین کونسلوں میں جاری صفائی مہم کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جگہ جگہ کچرا کنڈیوں کا خاتمہ کرکے مخصوص جگہوں پر ان کو منتقل کیا جائے اور ان پر چونا چھڑکا جائے اور جراثیم کش اسپرے کیا جائے جبکہ مچھروں کے خاتمہ کیلئے جلد مچھر مار اسپرے کرایا جائیگا اور اس سلسلے میں ای۔ڈی۔او ہیلتھ ضلع قمبر کو دو بار لکھ چکے ہیں اور جلد از جلد پروگرام بنا کر باقائدہ مہم شروع کی جارہی ہے۔

 

Back to top

 

 Bookmark and Share


 

Administrator Impose Ban on Cutting of Trees 

Karachi. Aug 27: Administrator City District Government Karachi Fazlur Rehman has imposed immediate ban on the cutting of trees by any individual / organization / agency within the limits of City District Karachi.

Under the order Director General, Parks & Horticulture has been authorized to lodge complaint in the concerned Police Station against such any individuals, organizations or agency in case of violation of this Order.

The action has been taken to save the environment from possible degradation due to cutting of trees in various areas of city.This Order shall come into force with immediate effect and shall remain in force for a period of seven days.

 

Adapt a Camp: Appeals Administrator Karachi.
Karachi: The total number of flood affectees presently staying in 31 relief camps established by City District Government Karachi reached over 34 thousand on Thursday. Private welfare organizations and elites have adopted five camps and the city government was providing all basic facilities to affectees in rest of the camps.
Administrator Karachi Fazlur Rehman on Wednesday evening paid a detailed visit of relief camps in different areas of city and met with the affectees.
On this occasion he assured them all possible help and support from city government Karachi. He said that the government is making all efforts for provision of such domestic use items like crockery and cloths to affectees which they would be able to use after they finally settled.
He said that the business community and citizens of Karachi have extended all possible cooperation and some of them have also offered cash help to flood victims but while not accepting this offer we have requested them to adopt a relief camp or at least donate a plate or glass to affectees. All these things will be immediately delivered to the flood affectees.
Administrator Karachi also appealed to the citizens that the affectees need food items, cutlery and cloths on urgent basis; therefore special attention should be paid on it so that their immediate requirements could be fulfilled without delay.
well-known businessman Aqeel Karim Dhedi has adopted the relief camp in Razzaqabad where 7 thousand flood affectees are staying while the camps in three schools of Cattle Colony Bin Qasim Town with 1143 affectees has been adopted by Arts Council of Pakistan Secretary Ahmed Shah and the Sailani Welfare Trust has accepted the responsibility of providing food to 8860 affectees in the relief camp of Gadap Town.
 


 

Jeevey Pakistan is now offering you a great facility of putting your banner on jeeveypakistan.com Homepage.